مصطفی کمال حامیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے کارکن کابیان جاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی) متحدہ پاکستان کے مرکز پر مصطفی کمال کے حامیوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے متحدہ پاکستان کے بزرگ کارکن کا 24 گھنٹے بعد ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں بزرگ کارکن عمران شہزاد بہادر آباد مرکز کے ایک کمرے میں متحدہ پاکستان کے درجنوں کارکنوں کی موجودگی میں 39 سیکنڈ کا ایک بیان ریکارڈ کرارہے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ایم کیو ایم کی قیادت پر اعتماد ہے کل کچھ غلط فہمی کی بنیاد پر میں نے جو بھی بات چیت کی ہے اور جو بھی معاملہ ہوا ہے مجھ سے پارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی ہوئی ہے میری کل بھی مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی سے بات ہوئی ہے اور میں نے سب کلیئر کردیا ہے اس کے بعد مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے میں ایم کیو ایم کا ذمہ دار ہوں اور اسی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔