میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین مل بیٹھیں گے ، فاروق ایچ نائیک

عید کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین مل بیٹھیں گے ، فاروق ایچ نائیک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ عید کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین مل بیٹھیں گے ، چاہتے ہیں تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کو بتا دیا تحریک انصاف سے رابطہ ہوچکا ہے ، عید کے دنوں میں مزید رابطے کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں 14 مئی کی تاریخ دی ہے ، ہماری قیادت کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے ۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں تمام انتخابات ایک تاریخ کو ہوں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا جب تک اتفاق رائے نہیں ہو جاتا نئی تاریخ نہیں دے سکتے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں