میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کھلونے ٹرکوں سے موزائک بنانے کا گینیز عالمی ریکارڈ

کھلونے ٹرکوں سے موزائک بنانے کا گینیز عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکا میں ایک تقریب میں 10 ہزار 5 کھلونے ٹرکوں کو ترتیب دے کر موزائک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کیمپنگ ورلڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مونسٹر جیم ایونٹ میں 10 ہزار 5 کھلونے ٹرکوں کو ترتیب دے کر مونسٹر جیم کے نشان کا موزائک بنایا۔اس کوشش کے بعد مونسٹر ٹرک کھلونوں کے سب سے بڑے مظاہرے کا گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔کمپنی مونسٹر جیم کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں استعمال کیے جانے والے کھلونے ٹرک بچوں کو عطیہ کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں