میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھائی سے جھگڑے کے دوران بہن نے موبائل فون نگل لیا

بھائی سے جھگڑے کے دوران بہن نے موبائل فون نگل لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے علاقے میں بہن نے بھائی سے جھگڑے کے دوران موبائل فون نگل لیا۔ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دوگھنٹے طویل آپریشن کے بعداس کی جان بچالی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھنڈ کے رہائشی بھائی اور بہن کے درمیان کسی بات پر توتکار ہونے لگی، جب بحث نے شدت اختیار کی تو بہن نے شدید غصے کے عالم میں چینی ساختہ کی پیڈ والا موبائل فون نگل لیا۔بہن کی اس حرکت پر بھائی حیران پریشان ہوگیا۔ پھر جب کچھ دیر کے بعد لڑکی کے پیٹ میں درد شروع ہوا اور اسے الٹیاں بھی ہونے لگیں تو گھر والے مزید گھبرا گئے اور اسے فوری طور پر گوالیار میڈیکل کالج سے الحاق شدہ جیاروگیا اسپتال کے ہنگامی طبی امداد کے شعبے میں لے کر پہنچ گئے۔ڈاکٹروں نے معاملہ علم میں آنے کے بعد فوری طورپر لڑکی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن کے لیے اسپتال کے ماہرترین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس میں شعبہ ہنگامی طبی امداد کے سربراہ ڈاکٹر پرشانت شری واستو، یونٹ انچارج ڈاکٹر پرشانت پپریا اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نویشن کشواہا شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں