میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی ، 4سیکیورٹی اہلکارگرفتار

زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی ، 4سیکیورٹی اہلکارگرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملتان سے کراچی آنے والی 26 ڈائون زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 4سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتارکرلیاگیاہے۔خیال رہے کہ اورنگی ٹائون کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی آ رہی تھی، واقعے میں ملوث ٹرین کے عملے کے خلاف خاتون کی درخواست پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون(ف)جس کا سسرال مظفر گڑھ میں ہے، اس کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دی وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفر گڑھ پہنچی،27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، اسٹیشن پر اس کو ٹکٹ نہیں ملا۔ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر اس نے سفر شروع کیا، ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تو نجی شعبے کے ٹکٹ چیکر زاہد نے خاتون کو کہا کہ وہ اس کو اے سی بوگی کی برتھ لے کر دے سکتا ہے اور اس نے انچارج عاقب سے ملوایا اور اس کو اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا۔کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور خاتون سے دست درازی کی، خاتون نے وہاں سے اکانومی بوگی میں جانے کی کوشش کی جس پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ایف آئی آر کے مطابق اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اس نے بھی زبردستی مذکورہ خاتون سے زیادتی کی، اس کے جانے کے بعد ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 4سیکیورٹی گارڈز کو حراست میںلے لیاہے، چاروں سیکیورٹی گارڈز نجی کمپنی کے ملازم تھے۔دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آئی جی ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں