چیئرمین نیب کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دیے گئے
جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے برابر کر دیے گئے اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہونگیں۔ اس ضمن میں وزارتِ قانون و انصاف نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دے دی ہے۔