اکتوبر میں بھی انتخابات خطرے میں نظر آرہے ہیں، صدر مملکت
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اکتوبر 2023ء میں بھی انتخابات خطرے میں نظر آنے لگے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئین خطرے میں ہے اور انہیں اکتوبر 2023ء میں بھی انتخابات خطرے میں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ رحم کرے وہ دعا کرتے ہیں کہ ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں، جب ان کے فیصلوں میں اتفاق نہ نظر آئے تو عوام آپس میں لڑتے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات محدود کرنے کے بل کی ٹائمنگ ایک سوالیہ نشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے بارے میں سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ اْس وقت کریں گے، جب یہ ان کے پاس آئے گا۔