میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتے 31 برس بیت گئے

عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتے 31 برس بیت گئے

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

25 مارچ کے دن پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا، ان یاد گار لمحات کو گزرے 31 برس بیت گئے۔ میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں انگللینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے تھے، اس وقت کے کپتان عمران خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی، جاوید میانداد نے 58 رنز کاحصہ ڈالا جبکہ انضمام الحق 42، وسیم اکرم 33 رنز رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ جواب میں انگلیند کی ٹیم 227 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، نیل فیر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3 عاقب جاوید نے 2 وکٹ جبکہ کپتان عمران خان ایک وکٹ حاصل کر سکے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کے تاریخی لمحات کی کچھ تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شیئر کی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں