میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروے کرپشن کیس، اسسٹنٹ کمشنر اور بینک افسر کی ضمانت مسترد

موٹروے کرپشن کیس، اسسٹنٹ کمشنر اور بینک افسر کی ضمانت مسترد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس، احتساب عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر اور بینک افسر کی ضمانت رد کردی، اینٹی کرپشن نے منصور عباسی اور تابش شاھ کو عدالتی احاطے سے گرفتار کرلیا، سی آئی اے سینٹر منتقل، تفصیلات کے مطابق سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹروے میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کیس میں نامزد سابقہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور علی عباسی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اینٹی کرپشن عدالت پہنچے جبکہ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والا سندھ بینک کا ایریا منیجر سید تابش شاہ بھی اینٹی کرپشن عدالت پہنچا، احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت رد کردی، دونوں ملزمان کی پیشی کے وقت اینٹی کرپشن سمیت پولیس کی بھاری نفری عدالت میں موجود تھی، ضمانت رد ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق کے دونوں ملزمان کو سی آئی اے سینٹر منتقل کردیا گیا، واضع رہے کہ مٹیاری میں ایم 6 موٹروے کیلئے زمین خریداری کے پیسوں میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کی میگا کرپشن کیس میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصور علی عباسی اور سندھ بینک کے افسر سیر تابش شاہ کو نامزد کیا تھا، ڈپٹی کمشنر عدنان رشید پہلے ہی گرفتار ہے اور ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں