میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات سرد خانے کی نذر

ذیشان ذکی کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات سرد خانے کی نذر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف آئی اے نے صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کے خلاف تحقیقات سرد خانے کے نذر کردی،ایف آئی اے ایک سال گزرنے کے باجود صائمہ عربین ولاز کے ہزاروں الاٹیز کو انصاف فراہم نہ کرسکا، ذیشان ذکی کے الاٹیز سے کروڑوں روپے بٹورنے کے ثبوتوں کے باوجود ایف آئی اے اُن کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوگیا۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی نے گڈاپ کی دیہہ جام چکرو تپو منگھوپیر میںصائمہ عربین ولا ز کے نام سے رہائشی اسکیم سال 2009 میں شروع کی جو کہ سال 2014 میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا، رہائشی اسکیم کے مکینوں کے مطابق ذیشان ذکی نے اسکیم میں بنیادی سہولیات تاحال فراہم نہیں کی،صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے صائمہ عربین ولازمیں گیس فراہمی کے لیے غیر قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے بلک گیس کنکشن حاصل کیا اور مکینوں کو گیس فراہم کرکے خود گیس بل کی مد میں کروڑوں روپے بٹورے، صائمہ عربین ولاز میں ذیشان ذکی کے عملے نے غیر معیاری پائپ لائنز بچھائیںجس کی وجہ سے رہائشی غیر محفوظ ہوگئے ہیں، صائمہ بلڈرز نے ایس ایس جی سی ایل کو 6 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کیے، صائمہ بلڈر کی جانب سے ایک کروڑ 95لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد صائمہ بلڈرز کو گیس کے 4 ہزار میٹرز فروخت کیے گئے، گیس جاری کرنے کی منظوری ایس ایس جی سی ایل کے افسر اسد مصطفی نے دی ، 24 جولائی 2019کو گیس سپلائی شروع کی گئی۔ اوگرا نے 13 دسمبر کو فیصلہ جاری کرتے ہوئے تحریر کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کی رہائشی اسکیم کو غیر قانونی بلک گیس کنکشن جاری کیا،صائمہ بلڈرز کی انتظامیہ رہائشیوں سے گیس بلز کی مد میں حد سے زیادہ رقم بٹورتی رہی،اوگرا کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے کی انکوائری افسر عمارہ قریشی نے24 فروری2022 کونوٹس جاری کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، اوگرا اور صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کو طلب کرکے معلومات حاصل کی، صائمہ عربین ولاز کی انتظامیہ، اوگرا ، رہائشی اسکیم کے مکینوں اور اوگرا افسران کوایف آئی اے دفتر طلب کرکے بیانات رکارڈ کیے گئے ہیں، صائمہ عربین ولاز کے رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے تحقیقاتی افسران کے سامنے صائمہ بلڈرز یا ذیشان ذکی کی جانب سے غیر قانونی طور پر گیس بلز کی مد میں کروڑوں روپے بٹورنے کے شواہد پیش کیے ہیں لیکن ایف آئی اے سوئی سدرن گیس کمپنی کے وسائل کی لوٹ مار اور صائمہ عربین ولاز کے مکینوں سے کروڑوں روپے کے ڈاکے پر تحقیقات مکمل نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں