میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی

بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں۔نجم سیٹھی نے افغان کرکٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، بابراعظم،فخرزمان،شاہین، حارث رؤف اور محمدرضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شاداب خان کو کپتان بنایا گیا ہے۔بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کپتان کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ، بابراعظم ہی قومی ٹیم کا کپتان رہے گا، میں اسکی بہت عزت کرتا ہوں، جب بابر کہے گا میں نے ایک کپتانی رکھنی ہے دو چھوڑنی ہیں، یا تینوں نہیں رکھنی، یہ اس کا فیصلہ ہوگا، وہ ہمارا ٹاپ اسٹار ہے، اس وقت نائب کپتان شاداب ہیں ان کو ہی کپتانی کا موقع ملنا چاہئے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں