مولانا فضل الرحمان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
شیئر کریں
قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانیہ دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے
قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے،قرارداد کا متن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
قرار داد آئی پی پی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے جمع کر وائی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی کے ادارے کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں۔ متن میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانیہ دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے،
پوری قوم اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے


