بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟ رضاربانی
ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق چیئرمین سینیٹ اور موجودہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ قومی مفادات کے خلاف ہو، بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنے پر آئی ایم ایف کی طرف سے پائوں کھینچنا اور چین کے سوا دوست ممالک کی ہچکچاہٹ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ قومی اور اسٹریٹجک مفادات کے خلاف ہے۔انہوں ںے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دبائو میں ہیں؟ چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات خطرے میں ہیں۔