میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کی حکمت عملی تیار

پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کی حکمت عملی تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت مخالف تحریک چلانے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو کمزور کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزراء اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کی دیگر سیاسی شخصیات کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں ، ان میں سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علماء اسلام ف کو کمزور کرنے کی ذمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو دی گئی ہے اس کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو مسلم لیگ ن کے حوالے سے ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزراء اور دیگر حکومتی شخصیات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دسمبر کے آخر اور جنوری سے پہلے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماوں سے رابطے کرکے اپوزیشن اتحاد کو اندر سے کمزور کریں ، اس سلسلے میں جو بھی بات چیت کو خواہش مند ہو اس سے ضرور رابطہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں