لیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی۔ انتخابی شیڈول پیر یا منگل کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اورآر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اورآر اوز کی فہرست مانگ لی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں ا?ئندہ ہفتے وزرات خزانہ کو خط لکھا جائے گا جس میں فوری فنڈز جاری کرنے کا کہا جائے گا۔الیکشن کمیشن انتخابات میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا۔