آزادکشمیر کے 4 اضلاع میں 87 روز بعد مکمل، 4 میں جزوی انٹرنیٹ سروس بحال
جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
سدھنوتی اور راولاکوٹ کی انٹرنیٹ سروس مکمل بند رکھی گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کے حکم پر 87 روز بعد آزادکشمیر کے 4 اضلاع میں مکمل جبکہ 4 میں جزوی انٹرنیٹ سروس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری، سدھنوتی و پونچھ کی سروسز مکمل بند رہیں گی۔محکمہ داخلہ آزادکشمیر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ، کوٹلی میں براڈ بینڈ/وائی فائی انٹرنیٹ سروس صرف تعلیمی اداروں (سکول، کالجز، یونیورسٹیوں) کے لیے بحال کی جائے گی، میرپور، بھمبر،حویلی اور نیلم ویلی میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لیپا ویلی کو بھی مکمل سروس مل گئی جبکہ سدھنوتی،اور راولاکوٹ کی انٹرنیٹ سروس مکمل بند رکھی گئیں۔


