پولیس گاڑی پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید
جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
درابن میں شاہ عالم موڑ پرپولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے
پولیس نفری کی دہشتگروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی،حکام سی ٹی ڈی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس نفری دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔


