سیکورٹی اداروں کی کارروائی، بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا
شیئر کریں
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر لیویز کوئیک رسپانس فورس کی طرف سے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی عمل میں لائی گئی ، جس کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود مواد برآمد کرلیا جو کہ پہاڑوں میں چھپایا گیا تھا۔لیویز حکام نے بتایا کہ اس کامیاب کارروائی کے دوران 7 آر پی جی راکٹ لانچرز بمعہ 20 راؤنڈز برآمد کیے گئے ، اس کے علاوہ اس کارروائی میں 2 ایل ایم جی مشین گنز بمعہ 4 راونڈز، آٹو گرنیڈ لانچر، 5 سو گرنیڈز ڈیٹونیٹرز، 50 آئی ای ڈی ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے جو کہ صوبے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال کرنے کی غرض سے جمع کیا گیا تھا۔دوسری طرف خیبر پختونخوا میں بارودی موادا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، سیکیورٹی اہلکاروں نے سوات میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ایس پی سی ٹی ڈی اظہار شاہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ، دہشت گرد 2 گاڑیوں میں 350 کلو ڈائنا مائیٹ 25 کلو بارود لوئر دیر سے باجوڑ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔اس سے پہلے اسلام آباد میں 7 دستی بموں سے بھرا ڈبہ ملا ہے ، وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بارہ کہو کے علاقہ میں کچرے کے ڈھیر سے 7 دستی بم سے بھر ڈبہ ملا ہے۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے قبضہ میں لے کر تحقیقات کا شروع کردیں۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ کچرے کے ڈھیر میں دستی بموں کی موجودگی کی اطلاع سیف سٹی کو موصول ہوئی جس پر تھانہ بارہ کہو پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم موقع پر پہنچی ،قریبی ایریا کی سرچنگ پر زنگ آلو ڈبے سے مزید چھ دستی بم ملے۔پولیس زرائع کے مطابق دستی بم کیچڑ میں پڑے رہنے کے باعث گیلے ہو گئے تھے۔کچرے کے ڈھیر سے ملحقہ جگہ گذشتہ روز ہموار کی گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم مقامی اسلحہ ساز فیکٹری کے تیار کردہ ہیں جنہیں ناکارہ بنانے کے بعد سی ٹی ڈی عملے نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ، دستی بم ملنے پر دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بارہ کہو میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔