میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مچھلی کے شکار پر ملنے والا لاکھوں کاکمیشن ،کراچی فش ہاربراورفشرمین میں اختلافات شدید

مچھلی کے شکار پر ملنے والا لاکھوں کاکمیشن ،کراچی فش ہاربراورفشرمین میں اختلافات شدید

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)کراچی میں مچھلی کے شکار پر ملنے والے لاکھوں روپے کی کمیشن پرکراچی فش ہاربر اتھارٹی اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، دونوں اداروں کے نئے قوائد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی مختلف جے ٹیز پر کھلے سمندر میں کروڑوں روپے کی مچھلی کا شکار ہوتا ہے اور مچھیرے مچھلی کے شکار پرکمیشن کی رقم سرکاری اداروں کو ادا کرتے ہیں، مچھیروں سے ملنے والے لاکھوں روپے پر فش ہاربر اتھارٹی اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے، فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین حافظ عبدالبر اور فش ہاربر اتھارٹی کے اعلیٰ افسران نے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن لاکھوں روپے تقسیم کرنے پر دونوں اداروںمیں اتفاق نہیں ہوسکا، جس پر حکومت سندھ کی اعلیٰ شخصیات نے مداخلت کی ، اہم شخصیات نے محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز کے سابق سیکریٹری کو تنازعہ حل کرنے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری نے نئے قوائد اور ضوابط بنائے اور مچھلی کے شکار پر ملنے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو ملنے والے لاکھوں روپے سے آدھا حصا فش ہاربر اتھارٹی کو دینے کی سفارش کی، سابقہ سیکریٹری کی سفارشات کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فش ہاربر اتھارٹی اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں تکرار بڑہنے پر محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شکایت کردی، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی کو لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے سابق سیکریٹری کے قوائد اور ضوابط پر نظرثانی کا اختیار دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں