میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ پر قبضہ، اسرائیلی سیکورٹی حکام کی نیتن یاہو کوتنبیہ

غزہ پر قبضہ، اسرائیلی سیکورٹی حکام کی نیتن یاہو کوتنبیہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو خبردار کیا غزہ پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
پانچ گھنٹے طویل اجلاس کا ایجنڈا غزہ پر قبضہ تھا، قیدیوں کو لاحق خطرات پر تشویش

اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ادارے نے بتایا کہ اگرچہ نیتن یاھوکا ان وارننگز کے باوجود اصرار تھا کہ وہ فوجی کارروائی کی منظوری دیں تاہم حکام کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ طویل وقت لے گا اور اس دوران قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ جائیں گی۔ مزید یہ کہ شہر کو مکمل طور پر خالی نہیں کرایا جا سکے گا بلکہ انتظامیہ کو وہاں حکمرانی مسلط کرنا پڑے گی۔ نیتن یاھو کی زیرصدارت سکیورٹی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جو تقریبا 5 گھنٹے جاری رہا۔ اس اجلاس میں وزرا، فوجی اور سکیورٹی کمانڈرز شریک تھے ۔ اس کا ایجنڈا صرف غزہ پر قبضے کی تیاریوں پر مرکوز تھا۔ تاہم اجلاس کے نتائج یا کسی حتمی فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں