میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
نوازشریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت پرآتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا،خورشید شاہ

نوازشریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت پرآتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا،خورشید شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا۔انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو لاڈلا بنایا جاتا ہے تو آپ کو کیا اعتراض ہے ، لاڈلا بنتا رہے، اچھی بات ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف آیا ہے اس کو موقع دیں۔پی پی بھی میدان میں ہیں۔انہوں نے کہا نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ سیدھا جلسہ گاہ نہ جائیں۔نوازشریف تین دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد جلسہ گاہ آتے۔مشورہ مانتے تو جس جگہ چار ہزار لوگ آئے وہاں دو لاکھ لوگ آتے۔جیل جانے سے نوازشریف کا امیج آسمان کی طرف جاتا ، اب نیچے جا رہا ہے۔قبل ازیں ا خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپیل کروں گا کہ نواز شریف پاکستان بچاؤ کسی کی مدد سے نہ آؤ۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کروں گا نواز شریف ملک بچائو، کسی کے ہاتھ میں نہ آؤ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف تھا کہ الیکشن نواز شریف کے لیے روکا گیا ہے، نواز شریف کو اعلان کرنا چاہیے کہ میں آ گیا ہوں، اب الیکشن ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف غلط راستے سے آئے تو یہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گے، پی پی جب بھی آئی ہے اپنا منشور لے کر آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں