میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہنگو: پولیس چوکی پرحملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد 10ہو گئی،15دہشت گرد ہلاک

ہنگو: پولیس چوکی پرحملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد 10ہو گئی،15دہشت گرد ہلاک

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں کی شرکت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی عتداد 10ہو گئی جبکہ 22زخمی ہیں، شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق حبیب کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10اہلکار شہید ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 22 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ علاقےمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

آئی جی خیبرپختونخو ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 12 سے 15 دہشتگرد مارے گئے۔ شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، انہوں نے کہا شہید اہلکاروں نے جان قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں