میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کیلئے ہی تیار کیا گیا تھا، فردوس عاشق اعوان

ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کیلئے ہی تیار کیا گیا تھا، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا ہو گا کہ ہم نے دشمن کو مارنا تھا، بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اس جماعت میں ایسے شرپسند آئے، یہ ہمارے نیشنل کاز کی توہین ہوئی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خان صاحب! سیاسی رہنما گرفتار ہوتے ہیں اور جیل بھی جاتے ہیں، آپ کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔پی ٹی آئی کی سابق رہنما نے کہا کہ آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، خان صاحب آپ نے نوجوانوں کو سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی عداوت میں بدل دیا۔ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا گروپس میں میرے حوالے سے روز کچھ نہ کچھ چلایا جا رہا ہے، آپ کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں، انسان کو ہمیشہ کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں