ہائی کورٹ کاسید قائم علی شاہ کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کا حکمنامہ جاری
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں حکومت سندھ اور اسٹیل ملز کی زمین پر غبن کیس میں سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کا حکمنامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ کی طرف سے جاری2صفحات پر مشتمل سماعت کے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہاکہ وکیل درخواست گزار کے مطابق کیس میں قائم علی شاہ کو بدنیتی سے شامل کیا گیا۔ عدالت نے قائم علی شاہ کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیاور عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ،کیس کی مزید سماعت 8 جون کو ہوگی۔