میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جوہر آباد تھانا ٹھیکے پر دیے جانے کا انکشاف،منشیات و گٹکا ماوا کھلے عام فروخت

جوہر آباد تھانا ٹھیکے پر دیے جانے کا انکشاف،منشیات و گٹکا ماوا کھلے عام فروخت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تھانیدار جوہر آباد مظفر صدیقی نے جرائم پیشہ عناصر کو جرائم چلانے کی چھوٹ دے دی ۔ اعلی پولیس حکام کے احکامات نظر انداز کر دیے ۔ شبراتی گوٹھ کا بدنام زمانہ گٹکا فروش اشرف یوگا اپنے کارندوں سمیت دھڑلے سے گٹکا فروخت کرنے لگا۔ موصوف ماضی میں تھانہ رضویہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے شواہد ملنے نوکری سے نکالے جا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ جوہر آباد کی حدود میں واقع شبراتی گوٹھ اور اس سے ملحقہ علاقوں ماوا گٹکا اور منشیات کی فروخت ہر وقت جاری رہتی ہے شبراتی گوٹھ کا ماوا گٹکا کا ڈان اشرف یوگا اور اس کے کارندے دھڑلے سے گٹکا فروخت کر رہے ہیں جبکہ علاقہ پولیس نے بھاری معاوضے کے عوض انکھیں بند کرنا آئین و قانون اور پولیس حکام کے احکامات سے کھلواڑ ہے پولیس کی کارکردگی نہ ہونے کی صورت میں علاقے بھر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ پولیس علاقے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پکڑنے کے بجائے کالا دھن جمع کرنے میں مصروف ہے اعلی پولیس حکام کی جانب سے کرائم پر کنٹرول کرنے کے لیے بنائی گئی زیرو ٹالرنس پالیسی کو تھانیدار نے پیروں تلے روندتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو جرائم چلانے کی چھوٹ دینا ضلعی پولیس افسران کی کمان کی گرفت کمزور ہونے کی دلیل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں