میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاست کوجلد خیربادکہہ دوں گا،شیخ رشید

سیاست کوجلد خیربادکہہ دوں گا،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نالہ لئی کے بعد ہوسکتا ہے اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں، افسران اپنے اوپر بیٹھے افسران کا دل خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں،اسلام آباد کے پاس اربوں روپے ہیں ،غریبوں کو دینے کیلئے دل نہیں ، باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مصالحہ ہو۔سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کرسمس کی آمد پر تقریب میں شرکت کی کیک کاٹا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، اسلام آباد میں مسیحی کالونی کے بیان پر قائم ہوں، کالونی میں صرف مسیحی شہری ہی رہیں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسیحی ملازمین کیلئے 25،26 دسمبر کی چھٹی کااعلان کیا اور کہا کہ تمام مسیحی برادری کو 25 دسمبر سے پہلے تنخواہیں دے دینی چاہئیں،انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں انتہا پسندی کے واقعے پر شرمندہ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مسیحی برادری کی رہائش کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، لوگ ایسی جگہوں پر رہ رہے ہیں جہاں انسان کا رہنا مناسب نہیں، میں اب سے ہر ماہ سی ڈی اے ا?یا کروں گا اور یہاں کے مسائل دیکھا کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ کل 105 ارب روپے کا نالہ لئی منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے، یہ منصوبہ11 ارب روپے سے شروع کیا تھا،26 سال بعد اب 105 ارب روپے کا ہوگیا ہے، ہوسکتا ہے نالہ لئی کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مسا لہ ہو اور کسی کی پگڑی اچھالی جائے،میں ہر مذہب کے بڑے کا نام عزت سے لیتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ سہالہ میں پولیس پر آٹھواں حملہ ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں