میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھ ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ

چھ ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی دسمبر 2022 کی پیداواری رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نومبر کی نسبت دسمبر 2022 میں صنعتوں کی پیداوار میں 12.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ بنیاد پر دسمبر کے دوران صنعتی پیدوار میں 3.51 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جولائی تا دسمبر 2022 آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 30.23 فیصد کمی آئی ہے۔ جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 13.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا دسمبر لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.01 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جولائی تا دسمبر آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 2.13 فیصد کمی سامنے آئی، 6 ماہ کے دوران پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 2.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 6 ماہ میں کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 1.13 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا دسمبر فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 21.56 فیصد کمی آئی ہے۔ جولائی تا دسمبر تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 23.51 فیصد کمی سامنے آئی، جبکہ مشینری اور آلات کے شعبے میں 47.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 5.71 فیصد اضافہ ہوا، کپڑے کی پیداوار 46.61 فیصد بڑھی، جولائی تا دسمبر فرنیچر مصنوعات کی پیداوار میں 105.49 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 21.24 فیصد کمی ہوئی، آٹو موبائل صنعت میں 36.22 فیصد کمی آئی، مشینری اور آلات کے شعبے میں 77.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر ہی میں آئرن اور اسٹیل کی صعنت میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 74.21 فیصد کم ہوئی جبکہ مشروبات کی پیداوار میں 12.45 فیصد کمی سامنے آئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں فوڈ کے شعبے کی پیداوار میں 11.05 فیصد اضافہ ہوا، تمباکو مصنوعات 28.83، پیپر بورڈ کی پیداوار 1.46 فیصد کم ہوئی، دسمبر میں فرنیچر کی مصنوعات کی پیداوار 182.35 فیصد بڑھی جبکہ ویئرنگ کپڑے کی پیداوار 25.50 فیصد بڑھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں