میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات

گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔تفصیلات کے مطابق گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ، اہم شواہد کے بعد نیب نے الگ سے تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ینٹی منی لانڈنگ ایکٹ 2010کے تحت کی جارہی ہیں، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کونوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کیاگیاتھا تاہم سیکرٹری فوڈنے کورونا وائرس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی۔نیب کو شہیدبینظیرآبادمیں کروڑوں کی گندم غائب ہونے کے شواہد ملے، سکرنڈ فلورکا نیب حکام نے مجسٹریٹ کے ہمراہ معائنہ ،اسٹاک اور کوٹہ چیک کیا ، محکمہ فوڈنے ایک فلور مل کوادائیگی کے طریقے میں بھی غیرقانونی رعایت دی۔نیب نے باندھی اوردوڑ مل کی خراب ظاہرگندم سے متعلق رپورٹ تیارکرلی ہے ، جس میں محکمہ فوڈکے افسران گندم خراب کرنے کی سہولت کاری کے مرتکب قراردیا ہے۔خیال رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے گندم،چینی کی مبینہ اسمگلنگ اور سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل آٹا چینی اسکینڈل پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ آٹا چینی بحران پرائم میگا اسکینڈل ہے، اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں