میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو کراچی،گیس سلنڈر دھماکا، 1شخص جاں بحق،3زخمی

نیو کراچی،گیس سلنڈر دھماکا، 1شخص جاں بحق،3زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیوکراچی میں گیس سلنڈ ر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق اور3زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب واقع امام بارگاہ کے قریب صبح گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔دھماکے سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جسے علاقہ مکینوں نے بجھا دیا۔ چھیپا ویلفیئر کے ترجمان کے مطابق ان کے رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 1 شخص کی نعش جبکہ بچے سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں عمارت کے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کو ایک گاڑی کے ہمراہ آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق عمارت میں زیادہ لوگ رہائش پذیر نہیں تھے تاہم ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر امدادی کام جاری ہے ۔حادثے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی جس سے موبائل فون کی سروس بھی متاثر ہوئی ۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائوکے مطابق ملبے تلے مزید کسی کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ، 120 گز کا مکان ہے جو گرائونڈ پلس ون بنا ہوا ہے ، عمارت گرنے کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد ہی بتائی جا سکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں