میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع کا عہدہ چھوڑنے سے انکار

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع کا عہدہ چھوڑنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع مدت ختم ہونے کے باوجود کرسی پر براجمان ہیں، جرات کو موصول ہونے دستاویز کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر طارق رفیع کی مدت 2 ماہ پہلے ختم ہو چکی ہے لیکن کرسی چھوڑنے سے انکار کردیا ہے، حکومت سندھ کا آشیرواد ہونے کے باعث ڈاکٹر طارق رفیع کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ ڈاکٹر طارق نے اہم عہدوں پر اپنے قریبی دوستوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے، کے وی سی نے ڈائریکٹر ایم بی اے ڈاکٹر ابوذر واجدی کو 60 سال عمر ہونے پر ہٹایا اور دعوی کیا کہ 60 سال سے کم عمر والے شخص کو مقرر کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق رفیع نے اپنے اہم ساتھی 68 سالہ عترت حسین کو تعینات کردیا ہے، عترت حسین نے اپنے ضابطہ اخلاق نافذ کرکے طلبہ کو پریشان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق رفیع حکومت سندھ میں اثر رسوخ رکھتے ہیں اور کے وی سی کے راستے میں رکاوٹ ہیں، وہ اپنے آپ کو قائم مقام وی سی تعینات کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، طارق رفیع تین بار وی سی رہ چکے ہیں یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری علم الدین بلو نے اعتراف کیا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر طارق رفیع کی مدت مکمل ہو چکی ہے اور 2 ماہ میں کے وی سی کی تقرری کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں