اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی بھی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی۔اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں فیاض احمد ڈوگر، علی عبداللہ نیازی، رضوان مجید بٹ، محمد عمران عباسی اور اظہر محمود ستی شامل تھے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے والے رہنمائوں کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا تھا، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ ہوئے۔


