میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ احتجاج کرنے کو تیار ہیں،علیمہ خانم

عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ احتجاج کرنے کو تیار ہیں،علیمہ خانم

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

 

کارکنوں کے کہنے پر ہزارہ، ہری پور، مردان، صوابی، سوات، بونیر کے دورے کیے
لوگ پانی پی ٹی آئی کی رہائی کے انتظار میں کھڑے ہیں کہ کب کال دی جائے،گفتگ

و

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پانچ اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کی کال میری نہیں تھی پارٹی کی جانب سے دی گئی، مجھے تو کارکنوں کی جانب سے کے پی کے، کے مختلف اضلاع کے دورے کا کہا گیا۔گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم جب کے پی پہنچے تو لوگ انتظار میں سڑکوں پر کھڑے تھے، ہزارہ، ہری پور، مردان، صوابی، سوات، بونیر سب جگہ گئے جہاں لوگ تیار ہیں، لوگ پانی پی ٹی آئی کی رہائی کے انتظار میں کھڑے ہیں کہ کب کال دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کارکنوں کو خود چلانی ہے اور خود آرگنائز کرنی ہے، غلط فہمیاں جان بوجھ کر پیدا کی جارہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں، سب نے دیکھا کے پی میں کتنے لوگ باہر نکلے ہیں، یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ نیشنل میڈیا کو بھی دکھانا چاہئے، نیشنل میڈیا کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ان سب کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، میڈیا کے لوگ اٹھائے جاتے ہیں اور آپ چپ رہتے ہیں، نیشنل میڈیا کچھ نہیں دکھا رہا لیکن سوشل میڈیا پہ سب نظر آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے سب کو پتا ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز ہیں اس ملک کے 90 فیصد عوام کی آواز ہیں، حالات بد سے بدتر اور خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں، جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے اس پر میڈیا کیوں خاموش ہے؟ سوشل میڈیا نے تو دکھا دیا ہے کہ کشمیر میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری 2024ء کو عوام نے ووٹ ڈال کر اپنا فیصلہ دیا تھا، آٹھ فروری کو انہوں نے چپکے سے ووٹ چوری کرلیا، بار بار بتا چکی ہوں پانچ اگست کا اعلان ہو چکا ہے۔دریں اثنا عمران خان سے آج بھی علیمہ خان، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا سمیت کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کا دن تھا، بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرانساء کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا، علیمہ خان، نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی گنے چنے کارکنوں کے ساتھ موجود رہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی فیکٹری ناکے پر تعینات رہی، اڈیالہ روڈ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر کھلا رہا۔ سلمان اکرم راجہ تاخیر سے اڈیالہ روڈ پہنچے انہیں راولپنڈی پولیس نے میڈیسن فیکٹری ناکے پر روک لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں