میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں تپ دق کا مرض پھیلنے لگا ، 15 اضلاع میں 100 مریض ظاہر

سندھ میں تپ دق کا مرض پھیلنے لگا ، 15 اضلاع میں 100 مریض ظاہر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) سندھ میں ٹی بی کے مزید ایک سو نئے کیس ظاہر ہونے سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں15 اضلاع کے 10 ہزار سے زائد لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کیے گئے، ٹی بی کے نئے کیسز کورنگی، ملیر، ٹھٹہ، سجاول، ٹنڈوالہیار، خیرپور، قمبر، کشمور کے علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنگی بلال کالونی گرلس سیکنڈری اسکول محمد علی گوٹھ میں سماجی تنظیم کونٹیک انٹرنیشنل کی جانب سے ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ صحت کے سی ڈی سی ٹی بی کنٹرول پروگرام، انڈس اسپتال، یو ایس ایڈ، اور دیگر کے تعاون سے اگاہی واک و تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سی ڈی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجو، ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر تیرت داس، ڈاکٹر ثمرین اشرف، ڈاکٹر سلیم حسن قاضمی، سینیئر مینیجر جے ایس آئی ڈاکٹر ولی محمد، ڈاکٹر پروفیسر نسیم صلاح الدین، مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام انڈس اسپتال ڈاکٹر ماریہ عمر، پرووینشل کوآرڈینٹر کونٹیک انٹرنیشنل ڈاکٹر ارشاد احمدسمیت اسکول انتظامیہ، اساتذہ و طالبات نے شرکت کی، اگاہی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ٹی بی کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، متاثرین میں 15 سے 40 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں، جس میں بچوں اور خواتین کا تعداد زیادہ ہے، ٹی بی ایک قدیم مرض ہے، جس کا کسی وقت میں علاج نہیں تھا، اس وقت ٹی بی سو فیصد قابل علاج ہونے کے باجود پاکستان میں قابو نہیں پایا جا رہا ہے، اس کے وجوہات لوگوں میں اگاہی نہیں دی جارہی ہے، لوگ تب علاج کے لیے جاتے ہیں جب ان کے جسم میں ٹی بی پھیل چکی ہوتی ہے، پاکستان اس وقت دنیا کے ٹی بی متاثرہ ملکوں میں پانچویں نمبر پر ہے، انہوں نے کہا کہ کونٹیک انٹرنیشنل، جے ایس آئی سمیت دیگر تنظیمیں سی ڈی سی اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے کام کر رہی ہیں، لوگوں کی اسکریننگ، ٹیسٹ کے بعد مفت علاج کی فراہمی کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جارہی ہے، ٹی بی کے مثبت مریض کے ساتھ رہنے والے افراد اپنا معائنہ کروائیں اور حفاظتی علاج لے کر کو بیماری سے محفوظ بنائیں، جن افراد میں ٹی بی کی علامات موجود ہیں ان کے لیے 6 سے 8 ماہ کی مدت کا علاج موجود ہے، اور جن لوگوں میں علامات نہیں ہیں وہ بھی بجاؤ کا علاج کروائیں، جن کے لیے تین مہینے تک کل 12 خوراک، ہفتے میں ایک خوراک ہے، ماہرین صحت کا مزید کہنا تھا کہ ٹی بی کے لیے احتیاتی تدابیر اپنائیں، جن میں متوازن اور صحت مند خوراک کھائیں، نشہ آور اشیاء اورتباکو نوشی سے پرہیز کریں، جگہ جگہ تھوکنے سے گریز کریں، گھر کی کھڑکیاں، روشن دان کھلے رکھیں، کھانستے وقت منہ پر کپڑے یا ہاتھ سے ڈھانپ لیں، ٹی بی مریض کا بروقت اور مکمل علاج کروائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں