میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ

دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کا فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے موثر جواب دیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، شہداء میں بنوں کے 26 سالہ لانس نائیک عمر علی خان اور ڈی آئی یان کے 23 سالہ سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں، علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں