میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری افسران کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی کے لیے متحرک

سرکاری افسران کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی کے لیے متحرک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)حیدرآباد میں کالا دھن تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے سفید کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، قاسم آباد کے متعدد رہائشی و کمرشل منصوبوں میں افسران کا بھاری سرمایہ ہے، ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران فرنٹ مین کے ذریعے منصوبے شروع کر رکھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کالا دھن تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے سفید کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد اور لطیف آباد میں متعدد رہائشی و کمرشل منصوبوں میں سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ کی موجودہ ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلیٰ افسران نے اپنے فرنٹ مینون کی ذریعے تعمیراتی شعبے میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، ذرائع کے مطابق ایک سابق اعلیٰ افسر نے اپنے قریبی عزیز کے ذریعے قاسم آباد میں تین رہائشی منصوبے شروع کئے، ذرائع کے مطابق شہر کی مہنگے ترین ہاؤسنگ اسکیموں میں اعلیٰ افسران نے کروڑوں روپے کے پلاٹس بھی خریدے ہیں جن کی فائل یا تو بے نامی ہیں یا تو عزیز و اقارب کے نام ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد کی چند بلڈرز اعلیٰ افسران کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے کام کرتے ہیں اور قاسم آباد اور لطیف آباد سے تعلق رکھنے والے کچھ اسٹیٹ ایجنٹس بھی بااثر افسران کے فرنٹ مین ہیں، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں ادارہ ترقیات کی زمین پر بھی پولیس افسران کا قبضہ ہے جن پر منصوبے بھی بنائے گئے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد شہر میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ریئل اسٹیٹ کا کاروبار تباہی کا شکار ہوگیا ہے اور افسران نے پیسے اب باہر منتقل کرنا شروع کردیئے ہیں ، افسران کی جانب سے سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچنے کے بعد حیدرآباد میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران کے چھوٹے لیول کے ملازمین کے بھی ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں