میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی مارکیٹ میں غیرمعمولی کمی، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں غیرمعمولی کمی، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی پر ماہرین آنے والے دنوں میں معاشی ترقی میں تیزی سے اضافے اور مہنگائی میں کمی کے لیے پرامید ہیں عالمی مارکیٹ خام تیل کی قیمتیں ایک دن میں تین فیصد گر کر 80ڈالر کے قریب آگئی ہیں۔ معاشی ماہرین اس کمی کو معیشت کے لیے اچھا قرار دے رہے ہیں۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہنے سے بھی ماہرین کو آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی امید ہے۔ ان کے نزدیک ٹیکسز کم کردیے جائیں تو عوام کو بڑا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ایران اسرائیل کشیدگی کے باجود عالمی مارکیٹ میں خام تیل کا سستا ہونا پاکستانی معیشت کے لیے خوش کن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں