میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار نائب وزیراعظم پاکستان مقرر

اسحاق ڈار نائب وزیراعظم پاکستان مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا۔وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی۔کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزیر خارجہ اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ حکومت پاکستان کے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کو تاحکم ثانی فوری طور پر نائب وزیر اعظم مقرر کردیا ہے ۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نائب وزیراعظم اب وزیر خارجہ کی ذمے داریاں بھی انجام دیں گے یا حکومت کسی اور کو وزیر خارجہ کا منصب سونپے گی۔آئین میں نائب وزیراعظم کا باقاعدہ کوئی عہدہ نہیں ہے ۔ نائب وزیراعظم پاکستان کا عہدہ 25 جون 2012 کواس وقت کے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے تخلیق کیا۔ شہراقتدار اسلام آباد میں اسحق ڈار کو نائب وزیراعظم بنائے جانے پر زبردست افواہوں نے جنم لے لیا ہے۔ یہ سوال ملک بھر میں زیر گردش ہے کہ آخر ایک ایسے وقت میں جب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دونوں ہی ملک میں موجود نہیں تھے، تو ایسی کیا عجلت تھی کہ ملک میں غیر موجود وزیراعظم نے آئین میں ایک غیر موجود عہدے کے لیے ملک میں غیر موجود وزیر خارجہ کو کیوں یہ عہدہ دیا ہے؟ بعض حلقوں میں یہ افواہ بھی گردش میں ہے کہ پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہونے کی حیثیت سے مختلف وفاقی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے، چنانچہ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ دوبارہ بننے کے امکانات ہیں۔ مگر پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں نے ان خبروں کو مسترد کیا کہ بلاول بھٹو وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے۔ اس ضمن میں خود مسلم لیگ نون کے اندر بھی جاری اندرونی کشمکش کا حوالہ دیا جارہا ہے کیونکہ پچھلے چند روز سے نوازشریف کے قریبی حلقوں سے دوبارہ مسلم لیگ نون کی صدارت سنبھالنے کے اشارے دیے جار ہے ہیں جو واضح طور پر شہباز شریف پر عدم اعتماد کا بالواسطہ اظہار ہے۔ مسلم لیگ نون کے اندر جاری کشمکش کے درمیان اسحق ڈار کے حوالے سے جاری اس خبر کو نوازشریف کے قریبی حلقوں کو مطمئن کرنے کی ایک کوشش بھی کہا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں