سیلاب متاثرہ سندھ سے اچھی خبر بارشوں نے جامشورو کا "دراوٹ ڈیم" مکمل بھردیا
شیئر کریں
25ہزارایکڑزرعی
اراضی سیراب ہوگی
کراچی سے 125 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے کے بیچوں بیچ موجود پانی کی گنجائش اور محل وقوع کے حساب سے یہ صوبے کا بڑاڈیم شمار ہوتا ہے
آصف زرداری کی دست مبارک سے 9 مارچ 2013ء کوافتتاح کے بعد سے یہ ڈیم کبھی مکمل نہیں بھرسکاتھا،موجودہ مون سسٹم نے یہ کام کردکھایا
کراچی ( رپورٹ عقیل احمد ) سندھ میں بارشیں، جامشورو کا "دراوٹ ڈیم” 8 سال میں پہلی بار مکمل بھرگیا، اوور فلو کا خوبصورت منظر دیکھنے کو مل رہا ہے ضلع جامشورو کا غیر معروف مگر اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے "دراوٹ ڈیم” کے اسپل وے سے پانی کا غیر معمولی اخراج جاری ہے دراوٹ ڈیم کراچی سے 125 کلومیٹر دور موٹروے ایم نائن پر تھانہ بولا خان کی حدود میں جھانگڑی گاؤں کے قریب واقع ہے موٹر وے ایم نائن کی تھانہ بولا خان انٹرچینج سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے رقبہ، پانی کی گنجائش اور محل وقوع کے حساب سے دراوٹ ڈیم کا شمار صوبے کے بڑے ڈیمز میں ہوتا ہے پہاڑی سلسلے کے بیچوں بیچ نئی باران ریور پر واپڈا کے تحت دراوٹ ڈیم کی تعمیر مارچ 2010 میں شروع کی گئی تھی 9 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے اس ڈیم کا افتتاح سابق صدر آصف علی زرداری نے 9 مارچ 2013ء کو کیا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کا سلسلہ سال 2014ئ میں شروع ہوا اس ڈیم کی لمبائی 306 میٹر اور اونچائی 46 میٹر ہے دراوٹ ڈیم کا کیچمنٹ ایریا 20 لاکھ 17 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے افتتاح کے بعد سے اب تک یہ ڈیم مکمل طور پر نہیں بھر سکا تھا سندھ میں بارشوں کے حالیہ سلسلے کے ابتدائی مرحلے میں ہی دراوت ڈیم میں ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو چکا ہے گزشتہ کئی دنوں سے یہ ڈیم اب اوور فلو ہو رہا ہے۔ پانی کے اوور فلو کا نظارہ انتہائی دلکش ہے ڈیم کے مکمل بھرنے سے جامشورو ضلع کی 25 ہزار ایکڑ زرعی اراضی آئندہ کئی سال تک سیراب ہو سکے گی۔