میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورچوئل کرنسی ، کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کا فیصلہ

ورچوئل کرنسی ، کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل قائم، نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹربھی قائم کیاجائیگا
مجرمانہ نیٹ ورکس کیخلاف جدیدٹیکنالوجی ، عالمی طریقہ کاراپنایا جائیگا،ایف آئی اے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایف آئی اے نے ورچوئل کرنسی کے ذریعے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت اورغیرقانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل قائم کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی منظوری سے نئے سیل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے مجرمانہ استعمال،منی لانڈرنگ،دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کرے گا۔ورچوئل کرنسی سیل کے تحت نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹربھی قائم کیاجائے گاجس میں نیب،پولیس، ایف بی آر،نیکٹا اور دیگر قومی و صوبائی ادارے تعاون کریں گے۔نیا سیل مشکوک کرپٹو اوربلاک چین ٹرانزیکشنز،کولڈوالٹس اورڈیجیٹل اثاثوں کیذریعے ہونے والے مالیاتی فراڈکا فرانزک بھی کرے گا،مجرمانہ نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی کے لئے جدیدٹیکنالوجی اور عالمی طریقہ کاراپنایا جائے گا۔پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرے گی،لائسنس یافتہ کرپٹو سروس پرووائیڈرز کو ہی بینکنگ سسٹم تک رسائی کی اجازت ہوگی۔غیرقانونی اورغیردستاویزی کرپٹو ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،اقدام نیشنل ایکشن پلان اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی تعمیل میں اٹھایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں