میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرمیں سیکورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک

خیبرمیں سیکورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 25 اپریل کو خیبر میں فورسز کے ایک آپریشن میں فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد عظمت ہلاک ہوگیا۔ہلاک دہشت گرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4طلبہ کو اغوا کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونیکی ترغیب دی تھی۔ دہشت گرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا، جن میں سے 2کو افغانستان ہی میں دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گرد عظمت کیسر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی، جو سکیورٹی فورسز و پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد کے حملے میں خیبر میں 2 پولیس اہل کار شہید ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں