وزیراعظم کا 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۸ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، چودھری سالک حسین، مریم اورنگزیب، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور شاہ زین بگٹی سمیت 13 رکنی وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔ روانگی سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔ دورہ سعودی عرب سے بھائی چارے اور دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت سے وسیع پیمانے پر بات چیت کروں گا کیونکہ سعودی عرب ہمارے بڑے دوستوں میں سے ایک ہے۔ سعودی عرب 2 مقدس مقامات کے محافظ کے طور پر خاص مقام رکھتا ہے۔