میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، نیکٹا اجلاس میں عزم

دہشت گردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، نیکٹا اجلاس میں عزم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، دہشت گرد جماعتوں اور انتہا پسند جماعتوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی،سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، پاکستان کی پولیس ، فوج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ، جوان جو قربانیاں دے رہے ہیں انکی بدولت یہ ملک پر امن رہے گا اور یہاں پر خوشحالی آئیگی، ہم ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ، بلو چستان میں علیحدگی پسند دہشت گرد جماعتوں کے خلاف موثر آپریشن کیے جائیں گے ،عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے ، دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے ، اسمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جس کو جاری رکھا جائے گا،منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کو روکنے کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا،نو جوانوں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق مورخہ 24 نومبر کو وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی نیکٹا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نیشنل کو آرڈینیٹر نیکٹا، تمام آئی جی صاحبان ، تمام چیف سیکریٹریز، انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ تمام آئی جی صاحبان نے عملد رآمد پر بریفنگ دی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کیں کہ
دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور ملک میں دیر پا امن قائم کیا جائے ۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی پولیس ، فوج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ، جوان جو قربانیاں دے رہے ہیں انکی بدولت یہ ملک پر امن رہے گا اور یہاں پر خوشحالی آئے گی۔ ہم ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جس کو جاری رکھا جائے گا،منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کو روکنے کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ نو جوانوں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر کرنے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں نئے قوانین کا نفاذ موثر بنایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں