میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے ا سٹورز سربمہرکرنے کا حکم

پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے ا سٹورز سربمہرکرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنیوالے سٹورز کو سربمہر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کا بیان حلفی دیں تو انہیں 7 دن کا وقت دیا جائے ۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے ابو ذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو سٹور پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں انہیں سیل کر دیں، اگر ان کو خود خیال نہیں تو انہیں کاروبار سے نکال دیا جائے ۔عدالت نے پلاسٹک بوتلوں میں پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا ساری دنیا میں پلاسٹک بوتلوں میں پانی بیچنا ترک کیا جاچکا ہے ، پوری دنیا میں اب پانی شیشے کو بوتلوں میں بیچا جا رہا ہے ، پلاسٹک بوتلز میں پانی بیچنے والے یونٹس سب سے بڑے جرم دار ہیں، اگلے مرحلے میں ریسٹورنٹس اور بیکرز کی طرف جائیں گے ۔سرکاری وکیل نے کہا صارفین کی طرف سے واویلا کیا جاتا ہے کہ انڈے کیسے لیکر جائیں۔ جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا صارفین کو کوئی علم نہیں، عدالت نے ماحول دشمن اشیا کا خاتمہ کروانا ہے ، جب تک ہم یہ رویہ خود تبدیل نہیں کریں گے تب تک کچھ نہیں ہو گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں