میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیویزسے شکست پر صف ماتم، بھارت میں دیوالی کی خوشیاں ملیامیٹ

کیویزسے شکست پر صف ماتم، بھارت میں دیوالی کی خوشیاں ملیامیٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست دیدی۔ دبئی میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب انہیں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسی دباؤ کے سبب ایشان کشن باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔روہت شرما نے لوکیش راہل کے ساتھ مل کر سکور کو 35 تک پہنچایا لیکن راہول ٹم ساؤدتھی کو وکٹ دے بیٹھے۔ روہت شرما ڈراپ کیچ کا زیادہ دیر فائدہ نہ اٹھا سکے اور چھکا مارنے کی کوشش میں اش سودھی کی گیند پر مارٹن گپٹل کو کیچ دے بیٹھے۔ مشکل وقت میں ویرات کوہلی بھی چھکا مارنے کی کوشش میں 9رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ہاردک پانڈیا اور ریشبھ پنٹ بھی رنز بنانے کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔اسکور 71 تک پہنچا تو بھارت کو 5واں نقصان اٹھانا پڑا اور ایڈم ملنے کی گیند پر پنٹ اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔یوزی لینڈ کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ اور عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب 17ویں اوور کی آخری گیند پر ہردک پانڈیا نے چوکا مارا تو یہ بھارت کی 71گیندوں کے بعد پہلی باؤنڈری تھی۔ہاردک پانڈیا نے 24 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اننگز کے 19ویں اوور میں بولٹ نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد شردل ٹھاکر کو پویلین لوٹا دیا۔آخری اوور میں رویندرا جدیجا کی جانب سے بنائے گئے 11 رنز کی بدولت بھارت کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا سکی۔رویندرا جدیجا نے 19 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 20 رنز کے تین جب کہ اش سودھی نے 17 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے نیوزی لینڈ کو 24 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پھر مارٹن گپٹل 20 رنز بنانے کے بعد کیچ ہو گئے۔ڈیرل مچل کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے اور دونوں سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی نیاپارلگادی ڈیرل مچل نے 49 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی جب کہ کپتان کین ولیمسن 33 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں