میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے

میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 90 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، اس بار حسن علی نے عثمان خواجہ 42 رنز پر آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ تھے ان کو 26 رنز عامر جمال آؤٹ کیا۔مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں