شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
افغانستان میں لیتھیم، نایاب ارضی عناصر، تانبا، کوبالٹوسمیت 30 سے زائد معدنیات موجودہیں، رپورٹ
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پر کنٹرول،آمدنی کی تقسیم اور مقامی حقوق سے متعلق تنازعات بدامنی اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں،جبکہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت اور مالی نگرانی کا فقدان بھی سنگین مسائل کو جنم دے رہا ہے۔
پاک ایشیا یوتھ فورم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کان کنی کے وسائل پر کنٹرول کے لیے طالبان کے مختلف دھڑوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش شمالی افغانستان میں جاری بدامنی کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔
افغانستان کا کان کنی کا شعبہ اور بدامنی کے مطابق افغانستان میں لیتھیم، نایاب ارضی عناصر، تانبا اور کوبالٹ سمیت 30 سے زائد اہم معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، تاہم طالبان کے دور حکومت میں کان کنی کا شعبہ محدود قانونی نگرانی اور شفافیت کے فقدان کا شکار ہے۔


