میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہلی احتجاج، سی جے پی کے بانی رہنما ابھیجیت دیپکے گرفتار، طلبہ رہنما نیہا بورا رہا

دہلی احتجاج، سی جے پی کے بانی رہنما ابھیجیت دیپکے گرفتار، طلبہ رہنما نیہا بورا رہا

جرات ڈیسک
هفته, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پولیس نے ابھیجیت دیپکے کے خلاف شہری تحفظ قانون کی دفعات کے تحت کارروائی کی، بھارتی میڈیا

 

بھارتی پولیس نے احتجاجی مارچ سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو امن و امان کی ممکنہ خلاف ورزی کے پیش نظر حفاظتی حراست میں لے لیا جبکہ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی سربراہ نیہا بورا کو آج صبح رہا کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابھیجیت دیپکے کے خلاف بھارتی شہری تحفظ قانون کی دفعات کے تحت کارروائی کی، انہیں بعد ازاں خصوصی انتظامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی قانونی امور کی سربراہ رتنا سنگھ نے دعوی کیا کہ ابھیجیت دیپکے کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے اور وکلا کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب اے آئی ایس اے کی سربراہ نیہا بورا کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد نیہا بورا نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس مظاہرین کو بغیر کسی جائز وجہ کے حراست میں لے کر کئی گھنٹے تھانوں میں رکھتی ہے جس کا مقصد عام شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ نیہا بورا نے ابھیجیت دیپکے سمیت تمام زیرِ حراست مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صرف جواب دہی اور ووٹ کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں