پیٹرول 1 روپے 12 پیسے، ڈیزل ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۶ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
پیٹرولیم ڈویژن نے 26 اور 27 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،
پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 26 اور 27 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


