میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، بلاول بھٹو 

الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، بلاول بھٹو 

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

الیکشن کمیشن 2 اگست سے پہلے عوامی سماعت کرے اور تمام ریکارڈ جاری کرے،

ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے، ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہئیں،

کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی شفافیت کا فیصلہ انصاف سے ہوگا

آزاد کشمیر انتخابات کا الیکشن کمیشن سے عوامی سماعت کا مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، بلکہ اس کی ذمہ داری کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔ آزاد کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے کے حوالے سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔پی پی پی چئرمین نے کہا کہ ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے، ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں