میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد الاقصیٰ کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے، ترک صدر

مسجد الاقصیٰ کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے، ترک صدر

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسرائیل دہشت گردی کی آڑ میں بیت المقدس کو مسلمانوں سے چھیننا چاہتا ہے،تقریب سے خطاب
ترک صدر طیب اردوان فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشت گردی کی آڑ میں بیت المقدس کو مسلمانوں سے چھیننا چاہتا ہے۔ مسجد الاقصیٰ کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ انہوں نے صاحب حیثیت مسلمانوں سے بیت المقدس پہنچنے کی اپیل کی۔ ترک صدر نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ مسجد الاقصیٰ میں ہو رہا ہے، اسرائیل کو اس کے نتائج بھگتنا ہونگے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے دباؤ پر اسرائیل نے مسجد الاقصی کے سامنے سے واک تھرو گیٹ ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے جدید سسٹم کی تنصیب کا اعلان کیا تھا، تاہم فلسطنیوں نے نئے اقدامات کو بھی مسترد کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں